عید الفطر پرفلموںکی کامیابی سے ثابت ہو گیا لالی ووڈ میں ٹیلنٹ اور صلاحیتیں موجود ہیں ‘ ببرک شاہ

امید ہے ہم آنے سالوں میں فلم انڈسٹری کا بحران ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ‘ ٹی وی او رفلم کے اداکار کی گفتگو

بدھ 26 جون 2019 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے فلمیں بنانے کا تسلسل جاری رہنا چاہیے ،عید الفطر پریلیز ہونے والی فلموںکی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ لالی ووڈ میں ٹیلنٹ اور صلاحیتیں موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے کہاکہ اگر اسی تسلسل کے ساتھ فلمیں بنتی رہیں تو مجھے یقین ہے کہ انڈسٹری ایک دن بحالی کے ٹریک پر آ جائے گی اور اسے اپنا کھویا ہوا مقام بھی حاصل ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں فلم انڈسٹری کی رونقیں دیکھی ہیں اور اب اسٹوڈیو کی خستہ حالی دیکھ کر دل کو تکلیف ہوتی ہے تاہم جس طرح کراچی اور لاہور سے فلموںکاسلسلہ شروع ہوا ہے اس سے امیدپیدا ہوئی ہے کہ ہم آنے سالوں میں فلم انڈسٹری کا بحران ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تعداد کی بجائے معیار پر توجہ ہے اس لئے میری فلموں کی تعداد دوسرے اداکاروں سے کم ہے لیکن میں اس سے مطمئن ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں