طارق ٹیڈی سابق بیوی کو خرچہ دیکر گرفتاری سے بچ گئے

سابق بیوی کو ایک لاکھ روپے خرچہ ادا کرنے کی رسید عدالت میں جمع‘ وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے گئے طارق ٹیڈی کی بیوی عاصمہ سے 2 بیٹیاں ہیں جن کا عدالت نے 14 ہزار روپے ماہانہ خرچ مقرر کر رکھا ہے

بدھ 26 جون 2019 10:45

طارق ٹیڈی سابق بیوی کو خرچہ دیکر گرفتاری سے بچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) سٹیج اداکار طارق ٹیڈی نے سابق بیوی کو خرچے کیلئے ایک لاکھ روپے ادا کر دئیے جس پر فیملی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرکے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے کیس کی سماعت کی، وکیل نے طارق ٹیڈی کی سابق بیوی عاصمہ کو ایک لاکھ روپے خرچہ ادا کرنے کی رسید عدالت میں جمع کرائی جس پر طارق کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے گئے۔واضح رہے طارق ٹیڈی کی بیوی عاصمہ سے 2 بیٹیاں ہیں جن کا عدالت نے 14 ہزار روپے ماہانہ خرچ مقرر کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں