اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںساتھی فنکاروں سے لڑنا جھگڑنا نہیں چاہتی ‘تنقید کا منہ توڑ جواب دینے ..

ساتھی فنکاروں سے لڑنا جھگڑنا نہیں چاہتی ‘تنقید کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتی ہوں‘لیلیٰ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) معروف اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ میں ساتھی فنکاروں سے لڑنا جھگڑنا نہیں چاہتی لیکن مجھ پر کوئی تنقید کرے گا تو میں اس کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتی ہوں‘ میں فلموں کیلئے کسی کے ترلے اور منتیں کرنے والی نہیں اپنی عزت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔

(خبر جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ میری وہ ساتھی اداکارائیں جن کی کشتیاں ڈوب رہی ہیں وہ اپنے آپ کو فلم انڈسٹری اور میڈیا میں ان رکھنے کیلئے مجھ پر تنقید کرتی ہیں لیکن میں واضح کر دوں کہ میں کسی کے ساتھ لڑنا جگھڑنا نہیں چاہتی لیکن اگر کوئی بدتمیزی کرے گا تو اس کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتی ہوں میں نے پہلے کبھی اپنی عزت پر کوئی سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کروں گی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں