ڈراموں کے مقابلے میں فلموں میں کام کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن ”پیسہ“ زیادہ ملتا ہے‘ صائمہ خان

جمعرات 3 جنوری 2013 14:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) اسٹیج اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ ڈراموں کے مقابلے میں فلموں میں کام کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن ”پیسہ“ زیادہ ملتا ہے‘ ایک خاص گروہ مجھے ناکام بنانے کیلئے ہر وقت میرے پیچھے ہوتا ہے لیکن ان کو ہر بار ناکامی ملتی ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسٹیج اداکارہ صائمہ خان نے کہا کہ میں نے اسٹیج ڈراموں میں پہلے دن سے لیکر آج تک شوبز کے شائقین کے دلوں پر راج کیا ہے اور میرے خلاف سازشیں کرنیوالے ہر دور میں ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلموں کے مقابلے میں اسٹیج ڈراموں میں پیسہ کم ہے لیکن اگر محنت کو دیکھا جائے تو فلموں میں زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے اور اس کیلئے پیسے بھی زیادہ ہی ملتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں