اپنی ڈگر سے ہٹ گئے اور معیار بر قرار رنہ رکھاتوڈرامہ انڈسٹری زوال کاشکار ہو جائیگی‘ وسیم عباس

ریٹنگ کیلئے ایسے موضوعات پر مبنی ڈرامہ سیریلز دکھائے جارہے ہیں جو کسی طرح بھی درست نہیں‘ گفتگو

اتوار 18 اگست 2019 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنی ڈگر سے ہٹ گئے اور معیار بر قرار رنہ رکھاتوفلم انڈسٹری کی طرح ڈرامہ انڈسٹری بھی زوال کاشکار ہو جائے گی ،ریٹنگ کے لئے ایسے ایسے موضوعات پر مبنی ڈرامہ سیریلز دکھائے جارہے ہیں جو کسی طرح بھی درست نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں وسیم عباس نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ بنیادی طور پر ایک تفریح ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ ایسے موضوعات کو بھی کہانی کی شکل دیدی جائے جس سے معاشرے کی اصلاح کی بجائے بیگاڑ پیدا ہو ۔ بعض ڈراموں کی کہانی پر سخت تشویش جس کا ذمہ داران کو نوٹس لینا چاہیے اور اس کے تدارک کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں