لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتما ر ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کل ہو گی

جمعرات 22 اگست 2019 13:11

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتما ر ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کل ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتما ر ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کل (جمعہ ) لحمرا ہال ون میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی چیئر پرسن بورڈآف گورنر منیزہ ہاشمی ہوں گی ۔ تقریب میں گلوکارہ ترنم ناز،حمیرا چنا، افشاں بیگم، عذرا جہاں، صائمہ جہاں، سائر ہ نسیم، شبنم مجید اور دیگر گلوکار میڈیم نور جہاں کے گائے ہوئے گیت پیش کر کے انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں