کشمیرمیں دہشت گردی ،پاکستانی فنکار بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کریں،نعیم خان

اپنی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘ میںنئے اور نوجوان اداکاروں کو کاسٹ کیا ہے،نوجوان پروڈیوسرکی گفتگو

پیر 16 ستمبر 2019 11:24

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے کہا ے کہ کشمیرمیں بھارتی دہشت گردی کے پیش نظرپاکستانی فنکار ملک کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی ڈراموں اور فلموں کا بائیکاٹ کریں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت کام ہورہا ہے۔ بہترین ٹیلی ویڑن ڈرامے ،اچھی اور معیاری فلموں میں کام کرکے وہ عزت اور شہرت حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نعیم خان نے کہا ہے کہپاکستانی فنکار بھارتی فلموں میں کام کرنے کی بجائے اپنے ملک میں کام کریں۔ ان کی فلمیں بھی ہٹ ہوں گی اور عزت بھی ملے گی،ایک ملاقات میں نوجوان فلم پروڈیوسرنعیم خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،جس کی عکسبندی ان دنوں زوروشورسے جاری ہے،انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے موجودہ دور میں یہ ان کی پہلی فلم ہے۔ جس میں انہوں نے نوجوان اداکاروں کو کاسٹ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں