ہتک عزت دعوی ٰ کیس، عدالت نے گلوکار علی ظفر کو جرح مکمل کرنے کیلئے آکل دوبارہ طلب کر لیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:36

ہتک عزت دعوی ٰ کیس، عدالت نے گلوکار علی ظفر کو جرح مکمل کرنے کیلئے آکل دوبارہ طلب کر لیا
لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کے بیان پر جرح مکمل کرنے کے لئے وکلاء کو آج ہفتہ کو دوبارہ طلب کر لیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور سید امجد علی شاہ نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اداکار علی ظفر میشا کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر اپنے بیان پر جراح کیلئے عدالت پیش ہوئے،جراح کے دوران علی ظفر نے بتایا کہ 4مختلف اکاونٹس سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بارے میں ایف ائی اے میں درخواست دی مجھے نہیں معلوم کہ وہ میشا شفیع کے لوگ تھے یا نہیں، میشاشفیع کے وکیل نے علی ظفر سے پوچھا کہ محسن عباس اور فاطمہ سہیل کے معاملے پر آپکا کیا ردعمل ہے جس پر علی ظفر نے جواب دیا کہ اس واقع کے چشم دید گواہ نے مجھے بتایا تھا اور میں فاطمہ سہیل کو سپورٹ کرتا ہوں، عدالتی وقت ختم ہونے پر علی ظفر کے بیان پر جراح مکمل نہ ہوسکی جس پر عدالت نے گلوکار علی ظفر کو جرح مکمل کرنے کیلئے آج بروز ہفتہ دوبارہ طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں