اداکارشفقت چیمہ فلم’’عشق میراانمول‘‘میں سکھ کے کردارکے لئے کاسٹ

فلم کی عکسبندی جاری ، رواں سال مکمل ہو کر اندرون وبیرون ملک سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 15:10

اداکارشفقت چیمہ فلم’’عشق میراانمول‘‘میں سکھ کے کردارکے لئے کاسٹ
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئراداکارشفقت چیمہ فلم’’عشق میراانمول ‘‘میں سکھکا کردارادا کریں گے،تفصیلات کے مطابق نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے اپنی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘میں سینئراداکارشفقت چیمہ کو سکھ کے لئے کاسٹ کرلیا ہے،شفقت چیمہ فلم میں سکھ کا کردارادا کریں گے،فلم کی عکسبندی ان دنوں متواترجاری ہے،فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ہیں ،فلم کی کاسٹ میں اداکارصفدرماہی،صائم علی،سحرملک، راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،باسوچودھری،اچھی خان،مہراخترخان،جاویدچودھری،جہانگیرجانی،فیصل کھچی،مقصودعالم ودیگرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوان پروڈیوسرفلم ’’عشق میراانمول‘‘کو رواں سال مکمل کرکے اندرون وبیرون ملک کے سینما گھروں کی زینت بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں