معروف فلمسازمہرمحمداسلم کانئی پنجابی فلم’’پترغنڈے دا‘‘بنانے کا اعلان

سابقہ روایات کو برقراررکھتے ہوئے فلم کو ریکارڈٹائم میں مکمل کیا جائیگا،فلمسازکاعزم

جمعرات 17 اکتوبر 2019 15:10

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) معروف فلمسازمہرمحمداسلم نے نئی پنجابی فلم ’’پترغنڈے دا ‘‘بنانے کا اعلان کردیا،فلم کی مرکزی کاسٹ میں اداکارہ صائم علی کے مقابل رانا عمران ہیروکاکردارنبھائیں گے،تفصیلات کے مطابق ایورگرین موویزکے روح رواں پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ونامورفلم سازمہرمحمداسلم فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے سرگرم ہیں،مہرمحمداسلم نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے نئی پنجابی فلم’’پترغنڈے دا‘‘بنانے کاا علان کردیااور سابقہ روایات کو برقراررکھتے ہوئے فلم کو ریکارڈٹائم میں مکمل کریں گے،مذکورہ فلم کے ہدائیتکارباسوچودھری جبکہ مصنف الطاف حسین ہیں،اس سے قبل وہ ’’قیدی یار‘‘،’’جھلا‘‘،’’مہردامیدان‘‘سمیت دیگر فلمیں بناچکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں