محنت اورلگن سے کام کرنے والوں کو کامیابی اورسفارشی لوگوں کو وقتی شہرت ملتی ہے،فخرشہزاد

فن کسی کی میراث نہیں، نہ ہی کوئی ڈگری شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے،معروف ڈائریکٹرکی گفتگو

جمعرات 17 اکتوبر 2019 15:10

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) معروف ڈائریکٹرواداکارفخرشہزادنے کہاہے کہ سینئرفنکار ہمارے لیے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں جن کے کام سے ہم رہنمائی لے سکتے ہیں،انہوں نے کہاہے کہ فن کسی کی میراث نہیں، نہ ہی کوئی ڈگری شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔ محنت اورلگن سے کام کرنے والوں کو کامیابی اورسفارشی لوگوں کو وقتی شہرت ملتی ہے۔

فخرشہزادنے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں جتنے بھی نامور فنکار ، گلوکار ، موسیقار ، رائٹر، ڈائریکٹر آئے ان میں سے اکثریت ان کی ہے جو اپنی خدا داد صلاحیتوں کے بل بوتے پرکامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تو ایکٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں تربیت دینے کے لیے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں تھا مگر اب کچھ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ایکٹنگ اور فلم میکنگ کو پڑھایا جانے لگا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ اس سے شوبز انڈسٹری میں آنے کے خواہشمند لوگوں کوکسی حد تک کیرئیر کوآگے بڑھانے میں سپورٹ ملے گی۔معروف ڈائریکٹرفخرشہزادنے کہا کہ نوجوان فنکاراچھا کام کر رہے ہیں، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن انہیں درست سمت میں آگے بڑھنے کیلئے ایسے آئیڈیل فنکاروں کی تلاش ہیں، جواپنے کام سے ان کے بہتررہنما بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں