شاہی مہمانوں سے ملنا بڑا اعزاز تھا،ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں، مہوش حیات

شاہی جوڑے کے دورے سے دنیا کو پاکستان کی مثبت شکل نظر آئیگی نہ کہ وہ جو میڈیا دکھاتاہے، اداکارہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 11:55

شاہی مہمانوں سے ملنا بڑا اعزاز تھا،ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں، مہوش حیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ شاہی مہمانوں سے ملنا بہت بڑا اعزاز تھا، ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں ، شاہی جوڑے کے دورے سے دنیا کو پاکستان کی مثبت شکل نظر آئیگی نہ کہ وہ جو میڈیا دکھاتاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے شاہی مہمانوں سے ملاقات کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہی مہمانوں سے ملنا بہت بڑا اعزاز تھا، ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں اور وہ اس تقریب کا حصہ بن کر بے حد خوش تھے۔ انہوں نے لکھا کہ امید ہے اس دورے کے بعد دنیا کو پاکستان کی مثبت شکل نظر آئے، نا کہ وہ جو میڈیا دکھاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں