بغیر تعطل کے فلمیں بننے سے ہی فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو سکتا ہے‘ معمر رانا

انڈسٹری میں نئے چہرے آرہے ہیں اور یہی فلم انڈسٹری کا مستقبل ہیں ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:00

بغیر تعطل کے فلمیں بننے سے ہی فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو سکتا ہے‘ معمر رانا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ اگر فلم انڈسٹری کو ماضی کی طرح عروج پر لے جانا ہے تو اس کے لئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی ،ہمیں جدید ٹیکنالوجی کی جانب سفر کے لئے اپنی رفتار کو مزید تیز کرنا ہوگا ، ہمیں پنجابی فلموں میں اپنے ماحول کی عکاسی کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو نئے چہرے میسر آرہے ہیں اور یہی فلم انڈسٹری کا مستقبل ہیں ، اداکاروں کے مقابلے میں اداکارائوں کی زیادہ تعداد سامنے آئی ہے ۔

جب فلم انڈسٹری ترقی کرے گی تو مزید نئے فنکار وں کی کھیپ بھی میسر آئے گی ۔معمر رانا نے کہا کہ حالیہ برسوںمیں فلمیں بننے کی تعداد بڑھی ہے جس سے انڈسٹری کو سہارا ملا ہے لیکن عروج حاصل کرنے کے لئے یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں