ہمیشہ کوشش ہے کرداروں میں یکسانیت نہ ہو ‘ فرزانہ تھیم

شہرت حاصل کرنا مشکل کام ہے لیکن اسے بر قرار رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے ‘ انٹر ویو

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:00

ہمیشہ کوشش ہے کرداروں میں یکسانیت نہ ہو ‘ فرزانہ تھیم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء)سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ اپنے کسی بھی پراجیکٹ کے آن ائیر ہونے کے بعد اپنے قریبی دوستوں کواس کا تنقیدی جائزہ لینے کی درخواست کرتی ہوں تاکہ میں اپنی اصلاح کر سکوں،شہرت حاصل کرنا مشکل کام ہے لیکن اسے بر قرار رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ہمیشہ بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں ۔

جس بھی انسان میں آگے بڑھنے کی لگن او رجذبہ ہوتا ہے وہ ایک دن ضرور اپنی منزل حاصل کر لیتا ہے ۔ فرزانہ تھیم نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کسی پراجیکٹ میں جو کردار ادا کیا ہے اگلے پراجیکٹ میں اس سے زیادہ بہتر اداکاری کی جائے اور یکسانیت نہ ہو ۔ ایک ہی طرز پر کام کی وجہ سے آگے نہیں بڑھا جا سکتا اس لئے ہمیشہ منفرد کردار ادا کئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں