شاہدہ منی کشمیر کے معاملے پر عالمی حقوق کی تنظیموں پر برس پڑیں

عالمی حقوق کی علمبردار تنظیمیں چھوٹے ایشو کو پہاڑ بنا کر پیش کرتی ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں تقریباً تین ماہ سے جاری کرفیو اور مظالم ان کی آنکھوں سے اوجھل ہیں

منگل 22 اکتوبر 2019 13:26

شاہدہ منی کشمیر کے معاملے پر عالمی حقوق کی تنظیموں پر برس پڑیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی کشمیر کے معاملے پر عالمی حقوق کی تنظیموں پر برس پڑیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں شاہدہ منی نے کہا کہ عالمی حقوق کی علمبردار تنظیمیں پاکستان کی مخالفت میں تو چھوٹے سے چھوٹے ایشو کو پہاڑ بنا کر پیش کرتی ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں تقریباً تین ماہ سے جاری کرفیو اور مظالم ان کی آنکھوں سے اوجھل ہیں۔کشمیر آتش فشاں کی صورت اختیار کر رہا ہے اور اگر عالمی دنیا نے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش نہ کی تو اس کے پھٹنے سے خطے کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں