بر صغیر میں نور جہاں ، مہدی حسن اورنصرت فتح علی سے بڑھ کر کوئی اور آواز نہیں ‘ رومانا ستار

جو بھی گائیکی کے فن سے وابستگی رکھتے ہیں وہ ان کو اپنا روحانی استاد تصور کرتے ہیں‘ گلوکارہ کی گفتگو

منگل 22 اکتوبر 2019 14:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) گلوکارہ رومانا ستار نے کہا ہے کہ بر صغیر میں میڈم نور جہاں ، مہدی حسن اور استاد نصرت فتح علی خان سے بڑھ کر کوئی اور آواز نہیں ، جو بھی گائیکی کے فن سے وابستگی رکھتے ہیں وہ ان کو اپنا روحانی استاد تصور کرتے ہیں۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے رومانا ستار نے کہا کہ پاکستان کے لیجنڈ گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا ہے ۔

(جاری ہے)

میں نے پاکستان کے مختلف شہر وں میں منعقدہ میوزیکل شو ز میں پرفارم کیا ہے او رمجھے ہر جگہ میڈم نور جہاں کے گانے سنانے کی فرمائش کی جاتی ہے ۔جبکہ میں استاد نصرت فتح علی خان اور مہدی حسن کے گانے بھی گاتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ دوسری گلوکاروں کی طرح میری بھی یہ خواہش ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں کی طرح اپنا نام او رمقام بنا ئوں اور اس کے لئے شب و روز کی محنت کر رہی ہوں میںجنون کی حد تک محنت پر یقین رکھتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں