اسٹیج ڈرامہ’’ چن ورگی ‘‘ کی نمائش تاخیر ،22نومبر کو پیش کیا جائیگا

اتوار 17 نومبر 2019 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء)الحمراہال نمبر دو میںآج( پیر) سے شروع ہونے والا اسٹیج ڈرامہ’’ چن ورگی ‘‘ کی نمائش تاخیر کا شکار ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ ستارہ بیگ،چاہت شیخ،افروزخان ،صباء چوہدری ،پلک رانا، ایمن ، چاندبرال،نعیم شوکی،راجہ جی م بابرلاہوریا ، اکمل راہی سمیت اوردیگر کااسٹیج ڈرامہ’’چن ورگی‘‘ آج پیر سے الحمراہال نمبردو میں پیش کیا جاناتھا تاہم بعض نا گزیروجوہات کی بناء پر اب اس کی نئی تاریخ22نومبرمقر ر کی گئی ہے۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر اداکارافروز خان جبکہ اس کے پروڈیوسر آصف علی راہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں