دوپٹہ ہماری تہذیب اور ثقافت کا اہم حصہ ،نوجوان نسل اہمیت نہیں دے رہی‘ روبی انعم

نئے آنے والے فیشن میں دوپٹہ کہیں بھی موجود نہیں ،والدین کو خصوصی توجہ دینا چاہیے ‘ انٹرویو میں گفتگو

اتوار 17 نومبر 2019 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء)نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ دوپٹہ ہماری تہذیب اور ثقافت کا سب سے اہم حصہ ہے جسے آج کی نوجوان نسل کوئی اہمیت نہیں دے رہی، میں نے گھر کے علاوہ اسٹیج ڈرامہ کے دوران بھی دوپٹے کو ہمیشہ ساتھ رکھاہے کیونکہ یہ میری تہذیب کا حصہ ہونے کی وجہ سے میرے ساتھ جڑاہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں روبی انعم نے کہاکہ مجھے یہ دیکھ کر یہ بڑا افسوس ہوتا ہے کہ نئے آنے والے فیشن میں دوپٹہ کہیں بھی موجود نہیں جس پر والدین کو خصوصی توجہ دینا چاہیے ۔

میں اپنی بہنوں اور بچیوں سے یہی کہتی ہوں کہ دوپٹے کو اپنی ثقافت اور تہذیب سے الگ نہ کریں ۔انہوںنے کہا کہ میں کسی کی آزادی میں مداخلت کی قائل نہیں مگر جو چیز اچھی ہے اس کے بارے میں دوسروںں کو آگاہ کرنا ضرور ی سمجھتی ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں