محبت نہ ہو تو زندگی بے رنگ ہوتی ہے‘بابرہ شریف

بلا وجہ تنقید کی قائل نہیں ،انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعا گو ہوں‘ انٹر ویو

جمعہ 22 نومبر 2019 12:44

محبت نہ ہو تو زندگی بے رنگ ہوتی ہے‘بابرہ شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) ماضی کی نامور اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ محبت نہ ہو تو زندگی بے رنگ ہوتی ہے ، ضروری نہیں کہ آپ کو جس سے محبت ہو اس کے بارے میں بتایا بھی جائے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بلا وجہ تنقید کی قائل نہیں او رمیں انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعا گو ہوں ۔

(جاری ہے)

بابر ہ شریف نے کہا کہ میں نے فلمی کیرئیر کے شروع میں ہی شادی کی جو مختصر عرصہ قائم رہی ، اس وقت میں میچور نہیں تھی اوربعد میں مجھے اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کلاسیکل موسیقی کا بالکل بھی شوق نہیں اوراس اعتبار سے مجھے بے ذوق کہاجا سکتا ہے ، مجھے ہلہ گلہ والے موسیقی پسند ہے او روہی سنتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں