نیلم منیر اور احسن خان فلم’’ٹائیگر پاکستانی ‘‘میں مرکزی کردا ر نبھائینگے

جمعہ 22 نومبر 2019 12:44

نیلم منیر اور احسن خان فلم’’ٹائیگر پاکستانی ‘‘میں مرکزی کردا ر نبھائینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) اداکارہ نیلم منیر اور احسن خان فلم’’ چھپن چھپائی ‘‘ کے بعد فلم ’’ٹائیگر پاکستانی ‘‘میں دوبارہ مرکزی کردا ر نبھائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق چھ ماہ قبل فلم کا اسکرپٹ مکمل کر لیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ثناء کو بھی شامل کیا گیا تھا تاہم زیادہ معاوضے کی وجہ سے معاہدہ طے نہ پانے کی وجہ سے ان کی جگہ نیلم منیر کو کاسٹ کر لیا گیا جو اداکار احسن خان کے مد مقابل کردار ادا کریں گی ۔ فلم کی شوٹنگ امسال دسمبر کے آخر میں شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں