ڈرامے کے کردار میں ڈھالنے کیلئے اداکار کو اپنی ذات کی نفی کرنا پڑتی ہے ‘ عفت عمر

موسیقی کے پروگرام '' ورثہ '' کی میزبانی سے بے حد پذیرائی ملی ‘‘ اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 22 نومبر 2019 12:44

ڈرامے کے کردار میں ڈھالنے کیلئے اداکار کو اپنی ذات کی نفی کرنا پڑتی ہے ‘ عفت عمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) نامور اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ ڈرامے میں خود کو کریکٹر میں ڈھالنے کیلئے اداکار کو اپنی ذات کی نفی کرنا پڑتی ہے ،ڈرامہ سیریل ''تھوڑی سی وفا ''ایک سین میں سینئر اداکار ساجد حسن سے سچ مچ مجھے مار کھانا پڑی جس کی وجہ سے میرا ہونٹ بھی زخمی ہوا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عفت عمر نے کہا کہ مجھے موسیقی کے پروگرام '' ورثہ'' کی میزبانی سے مجھے بیحد پذیرائی ملی ۔

پاکستان میں بہت سے تہوار منائے جاتے ہیں لیکن پنجاب کی ثقافت میں بسنت سب سے خوبصورت تہوار سمجھا جاتا ہے مگر افسوس کہ نا اندیش لوگوں کی وجہ سے اس روایتی تہوار پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔بڑی تعداد میں غیر ملکی خاص طو رپر بسنت منانے کے لئے پاکستان آتے تھے جس سے نہ صر ف پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر ہوتا تھا بلکہ کثیر زرمبادلہ بھی ملتا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں