شالیمار تھیٹر اور الحمرا ٹو میں نئے اسٹیج ڈراموں کا آغاز

الحمرا میں’’ سوہنی میری جان ‘‘ ،شالیمار میں ’’ تیری میری پیار کہانی ‘‘پیش کیا جارہا ہے

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:38

شالیمار تھیٹر اور الحمرا ٹو میں نئے اسٹیج ڈراموں کا آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) شالیمار تھیٹر اور الحمرا میں نئے اسٹیج ڈراموں کا آغاز ہو گیا ۔ الحمرا ہال ٹو میں نیا اسٹیج ڈرامہ ’’ سوہنی میری جان ‘‘ پیش کیا جارہا ہے جس میں اداکارہ قسمت بیگ، چاہت شیخ، نگینہ بھٹی، عالیہ بٹ، شازیہ پلک، چاند برال، افروز خان ، شکیل چن اور دیگر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر افروز خان جبکہ پروڈیوسر آصف علی راہی ہیں۔

شالیمار تھیٹر میں پیش کئے جانے والے نئے اسٹیج ڈرامے ’’ تیری میری پیار کہانی ‘‘ میں شیز ا بٹ، سنہری خان، ہما علی، سیمی خان، شیلا چوہدری، زویا چوہدری، سمیرا بٹ، مہک علی، نادیہ خانم مختار چن، وسیم پنوں، اسدمکھڑا، عقیل حیدر ، شجر عباس، کاشف چ ، ساجد پیارا او ردیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک جبکہ پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں