اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہمیں جدت اپنانے کے ساتھ اپنے ماضی سے بھی سبق حاصل کرنا ہوگا،فرزانہ تھیم

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:40

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے والے نئے لوگوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ، تنقید ضرور ہونی چاہیے لیکن اس میں حسد کا عنصر نہ ہو تو اس سے اصلاح کا پہلو نکلتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ نئے آنے والوں کی رہنمائی کروں کیونکہ جو آج سینئرز ہیں وہ بھی یہی مراحل طے کر اس سطح پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلم اور ٹی وی پر اچھا کام ہو رہا ہے لیکن مزید بہتری لانے کی گنجائش موجود ہے۔ اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہمیں جدت اپنانے کے ساتھ اپنے ماضی سے بھی سبق حاصل کرنا ہوگا اوراس اقدام سے ہم راستہ نہیں بھٹکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں