فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے انفرادی اور اجتماعی دونوں طرز پر کام کرنا ہو گا‘ شاہدہ منی

ْسب مل کر فلم انڈسٹری کے لئے سوچیں گے تو منزل کا حصول ممکن ہو سکے گا ‘ انٹر ویو میں گفتگو

پیر 9 دسمبر 2019 12:16

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے انفرادی اور اجتماعی دونوں طرز پر کام کرنا ہو گا‘ شاہدہ منی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) نامور اداکارہ ،میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے مجھ سے جو کچھ بھی ہو سکتا ہے میں اس کیلئے حاضر ہوں ،دوسرے لوگوں کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری جلد سے جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر ے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ جس شخص کی بھی فلم انڈسٹری سے کسی نہ کسی طو رپر وابستگی رہی ہے وہ اس کیلئے سوچتا ہے اور اس کی ترقی کیلئے دعا گو ہے اور میں بھی انہی لوگوں میں شامل ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ سب مل کر فلم انڈسٹری کے لئے سوچیں گے تو منزل کا حصول ممکن ہو سکے گا کیونکہ اسے دوبارہ عروج پر لے جانا کسی ایک شخص کی بس کی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے انفرادی اور اجتماعی دونوں طرز پر کام کرنا ہو گا تب جا کر نتائج حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں