انڈسٹری کے حالات میں بہتری آنے کے بعد نئے سرمایہ کار وں کا خوف دور ہو گیا ہے ‘ حید رسلطان

فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے صر ف اردو نہیں بلکہ پنجابی زبان کی فلمیں بھی نا گزیر ہیں ‘خصوصی گفتگو

پیر 9 دسمبر 2019 12:16

انڈسٹری کے حالات میں بہتری آنے کے بعد نئے سرمایہ کار وں کا خوف دور ہو گیا ہے ‘ حید رسلطان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات میں بہتری آنے کے بعد نئے سرمایہ کار ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں ،جہاں اردو فلم کی بات کی جائے وہیں پنجابی فلموں کی بات بھی ہونی چاہیے کیونکہ دونوں زبان کی فلمیں بنیں گی تو فلم انڈسٹری ترقی کرے گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حیدر سلطان نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں جمود کی صورتحال ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اپنی سرمایہ کاری روک رکھی تھی کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ کہیں ان کا پیسہ ڈوب نہ جائے لیکن اب حالات بدل چکے ہیں اور گزشتہ دو سالوں سے ہماری اردو کے ساتھ پنجابی فلموں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے ہیں جس سے نئے فلمسازوں کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف پنجابی نہیں بلکہ اردوں فلموں کا بھی حامی ہوں کیونکہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے دونوں زبان کی فلمیں بننی چاہئیں اور اسی سے انڈسٹری کو تقویت ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں