ہدایتکار ندیم چیمہ نے نئی فلم ’’ چھتیس گڑھ ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا

منگل 10 دسمبر 2019 12:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) نامور ہدایتکار ندیم چیمہ نے اپنی نئی فلم ’’ چھتیس گڑھ ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایور نیو اسٹوڈیو میں فلم کی اوپننگ ہوئی اورشوٹنگ سے فلم کا آغاز کیا گیا ۔ تقریب میں فلم کی کاسٹ میں شامل فنکاروں کے علاوہ شوبز سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ ندیم چیمہ اس سے قبل فلم ’’جیو سر اٹھا کے‘‘ اور ’’ دہلی ‘‘ گیٹ بھی بنا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں