بطور چائلڈ سٹار فیصل قریشی نے میرے والد کا کردار ادا کیا ،ایک ڈرامے میں مد مقابل مرکزی کردار بھی نبھایا‘ نیلم منیر

مجھے اپنے منہ مٹھو بننا اچھا نہیں لگتا ،آپ کے کام کا فیصلہ آپ کے پرستاروں نے کرنا ہوتا ہے‘ا نٹر ویو میں گفتگو

منگل 10 دسمبر 2019 12:02

بطور چائلڈ سٹار فیصل قریشی نے میرے والد کا کردار ادا کیا ،ایک ڈرامے میں مد مقابل مرکزی کردار بھی نبھایا‘ نیلم منیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) خوبرو اداکار ہ نیلم منیر نے کہا کہ میں بچپن سے ہی ٹی وی ڈراموںمیں آگئی تھی ،پہلی ڈرامہ سیریل میں چائلڈ سٹار کا کردار دا کیا جس میں میرے والدین کا کردار فیصل قریشی اورسویرا ندیم نے نبھایا تھا اور اتفاق سے ایک ڈرامہ سیریل میں فیصل قریشی کے مد مقابل مرکزی کردار بھی کام کیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میںنے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس میں مجھے اپنی فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ اور ڈرامہ سیریل ’’ دیا مومن کا ‘‘ میں اداکاری کا بڑا مزہ آیا ۔

مجھے اپنے منہ مٹھو بننا اچھا نہیں لگتا کیونکہ آپ کے کام کا فیصلہ آپ کے پرستاروں نے کرنا ہوتا ہے ۔نیلم منیر نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتی مجھے کسی خاص ہیرو کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ سب میرے بہترین دوست ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں