ستارہ بیگ کی سالگرہ کے سلسلہ میں الحمرا ہال میں تقریب کا انعقاد

اداکارہ نے ساتھی فنکاروں اور پرستاروں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا

جمعہ 13 دسمبر 2019 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) نامور اداکارہ ستارہ بیگ کی سالگرہ کے سلسلہ میں الحمرا ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں اداکارہ نے اپنے ساتھی فنکاروں اور پرستاروںکے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔اداکارہ ان دنوں الحمرا میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ مٹیاراں پنجاب دیاں‘‘میں پرفارم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے اختتام پرپروڈیوسر آصف راہی، ساتھی فنکاروںچاہت شیخ ،ہنی شہزادی،شکیل چن،زینت امان،کاجل چوہدری ،ندیم برال اور دیگر نے اداکارہ کا کیک کاٹا جبکہ اس موقع پر ان کے پرستار بھی موجود تھے۔

ساتھی فنکاروں اور پرستاروں کی جانب سے اداکارہ کو تحائف دئیے گئے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ ستارہ بیگ نے سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کرنے پر سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس تقریب کے ذریعے ملنے والی خوشی کو ساری زندگی فراموش نہیں کر سکوں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں