چاہت شیخ نے اسٹیج ڈرامہ ’’ مٹیاراں پنجاب دیا ں ‘‘ کے پہلے شو میں ہی شاندار رقص پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا

جمعہ 13 دسمبر 2019 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) خوبرو اداکارہ چاہت شیخ نے اسٹیج ڈرامہ ’’ مٹیاراں پنجاب دیا ں ‘‘ کے پہلے شو میں ہی آئٹم سانگ پر شاندار رقص پرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا ، پرستاروںاور ساتھی فنکاروں نے بھرپور داد دی سے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ چاہت شیخ نے الحمرا میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ مٹیاراں پنجاب دیاں ‘‘ میں خصوصی تیار کئے گئے آئٹم سانگ پر زبردست پرفارمنس دی جس پر شائقین نے انہیں نشستوں سے کھڑے ہو کر داد دی ۔بیک اسٹیج پر ساتھی فنکاروں اور ڈرامے کے اختتام پر پرستاروں نے بھی اداکارہ کی پرفارمنس کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں