فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے لاہور کی فلم انڈسٹری کو بھی فعال کرنا ہوگا‘ نشو بیگم

انڈسٹری سے منسلک تمام لوگ ملکر لائحہ عمل مرتب کریں ،سرمایہ کاری لانے کی کوششیں کی جائیں

جمعہ 13 دسمبر 2019 11:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) سینئر اداکارہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ جب تک تسلسل کے ساتھ لاہور سے فلمسازی کا سلسلہ شروع نہیں ہو گا اس وقت تک فلم انڈسٹری کی بحالی میں مشکلات درپیش رہیں گی ،کراچی سے فلموں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد فلم بینوں کو اچھی فلمیں دیکھنے کو ملی ہیں لیکن لاہور کی فلم انڈسٹری کو بھی دوبارہ فعال کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے کراچی کے فلمساز اپنا کردار ادا کررہے ہیں لیکن ضروری ہے کہ لاہور سے بھی فلمسازی کا باقاعدگی سے آغاز ہو اور یہاں بھی تسلسل کے ساتھ فلمیں بنیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ لاہور کی فلم انڈسٹری دوبارہ اسی طرح ترقی کرے جس طرح آج سے تین سے چار دہائیاں پہلے تھی اور اس حوالے سے کسی فرد واحد نے نہیں بلکہ انڈسٹری سے منسلک تمام لوگ ملکر لائحہ عمل مرتب کریں اور سرمایہ کاری لانے کیلئے ملاقاتیں کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں