جو فنکار جتنا سیکھنے کے عمل سے گزرے گا اتنا زیادہ کامیاب ہو گا‘ حسن سبحانی

نئے پراجیکٹ کے لئے بات چیت حتمی مراحل میں ہے، انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 13 دسمبر 2019 11:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) نامور اداکارحسن سبحانی نے کہا ہے کہ میں نے اپنے سینئر زسے سیکھ کر شوبز میں نام اور مقام حاصل کیا ہے ،جو فنکار جتنا سیکھنے کے عمل سے گزرے گا وہ اتنا زیادہ کامیاب ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے مشاہد ے کے مطابق نئے آنے والوں میں سیکھنے کا رجحان کم ہے اور دوسری جانب ڈراموں میں معاشرے کے مسائل کے حوالے سے اسکرپٹ بھی غائب ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میر مطالبہ ہے کہ ہر پراجیکٹ میں کسی نہ کسی سینئر اداکار کو لازمی شامل کیا جانا چاہیے جس سے نہ صرف ہدایتکار بلکہ کاسٹ میں شامل نئے فنکاروں کو بھی سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ حسن سبحانی نے بتایا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے شوبز سے عارضی کشی اختیار کر رکھی تھی لیکن اب ایک نئے پراجیکٹ کے لئے بات چیت حتمی مراحل میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں