بشریٰ انصاری پسندیدہ اداکارہ ،سہیل احمد ورسٹائل اداکار ہیں ‘ محمود اسلم

’’ جنجال پورہ ’’اور ’’ بلبلے ‘‘ سے بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ‘ سینئر اداکار کی گفتگو

جمعہ 13 دسمبر 2019 11:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ بشریٰ انصاری میری پسندیدہ اداکارہ ہیں ،سہیل احمد ورسٹائل اداکار ہیں ،میں کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہوں مگر لاہور کی یادوں کو کبھی میں فراموش نہیں کر پایا۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ جب بھی لاہور کا سفر ہوتا ہے تو اپنے پرانے علاقے میں ضرور جاتا ہوںجہاں بچپن کے کچھ دوستوں سے ملاقات ہو جاتی ہے ، زیادہ تر دوست علاقہ چھوڑ کر دوسری جگہوں پر منتقل ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرامہ سیریل ’’ جنجال پورہ ‘‘ میں ہجڑے کا کردار ادا کیا تھا ، اس سے قبل کبھی بھی پی ٹی وی میں ہجڑے کا کردار کسی کو نہیں ملا تھا اوراس ڈرامہ سیریل نے ریکارڈ ساز مقبولیت حاصل کی ۔کراچی میں بننے والے سٹ کام ’’ بلبلے ‘‘ میں بھی میرے کردار نے شہرت حاصل کی اور اس میں میرا اصل نام محمود ہی رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عزت و مقام پرستاروں کی وجہ سے ہے اور میںنے ہر جگہ پرستاروں سے محبت سے پیش آتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں