پرستاروں کی خواہش کے مطابق کام کرنے کی پوری کو شش کرتی ہوں ، چاہت شیخ

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:24

پرستاروں کی خواہش کے مطابق کام کرنے کی پوری کو شش کرتی ہوں ، چاہت شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) سٹیج کی نامور و معروف اداکارہ چاہت شیخ جو ان دنوں الحمرا ہال مال روڈ پر’’مٹیاراں پنجاب دیاں‘‘میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی نے کہا ہے کہ معیاری اور اچھے کام سے ہی عوام کو متاثر کیا جا سکتا ہے اور انکی پوری کو شش ہوتی ہے کہ اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق کام کریں ،انہوں نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عرصہ میں انڈسٹری میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے مخلصی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈرامہ کے پروڈیوسر آصف راہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ستارہ بیگ‘ہنی شہزادی،شکیل چن،ندیم برال،کاجل چوہدری اور دیگر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں