مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہم بے حس ہو چکے ہیں اور کسی کو کسی کی کوئی پرواہ نہیں ‘ ذوالقرنین حیدر

فن کیلئے زندگیاں وقف کرنے والوں کو وظائف اور امداد کیلئے سرکاری دفاتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں

پیر 20 جنوری 2020 12:42

مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہم بے حس ہو چکے ہیں اور کسی کو کسی کی کوئی پرواہ نہیں ‘ ذوالقرنین حیدر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدرنے کہا ہے کہ شوبز کی نامور شخصیات کو کسمپرسی کی حالت میں پوچھا نہیںجاتا لیکن ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ان کے لواحقین کو امدادی چیک دے کر تلافی کرنے کی کوشش کی جا تی ہے ، مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ہم بے حس ہو چکے ہیںاور کسی کو کسی کی کوئی پرواہ نہیں ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ فن کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرنے والوں کو وظائف اور امداد کے لئے سرکاری دفاتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں ، اگر وہ بیمار ہو جائیں تو انہیں کوئی پوچھنا والا نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ جب کوئیکسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہا ہوتا ہے تو حکومت اوراس کے شعبے کے لوگوں کا اس پر دھیان ہی نہیں جاتا لیکن جب وہ اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے تو پھر حکومت بھی امدادی چیک لے کر پہنچ جاتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جس نے کسی بھی طرح سے پاکستان کی خدمت کی ہے اسے نظر نہیں کرنا چاہیے بلکہ انہیں عزت و احترام دیا جائے او ران کے خاندان کا بھی خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں