حکومت کلاسیکل موسیقی کے قدیم فن کو زندہ رکھنے کیلئے اکیڈمی بنائے ‘ ولی حامد خان

ہمارے پاس پہلے ہی کلاسیکل موسیقار کم ہیں اور صرف چند ایک نشانیاں باقی رہ گئی ہیں‘ انٹر ویو

پیر 20 جنوری 2020 12:42

حکومت کلاسیکل موسیقی کے قدیم فن کو زندہ رکھنے کیلئے اکیڈمی بنائے ‘ ولی حامد خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) نامور گلوکار ولی حامد نے کہا ہے کہ حکومت کلاسیکل موسیقی کے قدیم فن کو زندہ رکھنے کیلئے کلاسیکل موسیقی کی اکیڈمی بنائے تاکہ نئے لوگ اس فن کو سیکھ سکیں، ایک وقت تھا کہ برصغیر میں کلاسیکل موسیقی کا طوطی بولتا تھا اوربے شمار ایسے نامور گائیک رہے ہیںجو بادشاہوںاکے دربار میںگائیگی کی وجہ سے مقام رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ وقت کے ساتھ سب کچھ بدلتا جارہا ہے، کلاسیکل موسیقی کے ورثے کو زندہ رکھنے کیلئے کلاسیکل موسیقی کو جدت دینے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے باقاعدہ کلاسیکل موسیقی کی اکیڈمی کا قیام عمل میں لانا چاہیے جہاں نامور کلاسیکل اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ اگر آج اس پر توجہ نہ دی گئی تو یہ فن بھی دم توڑ جائے گا کیونکہ ہمارے پاس پہلے ہی کلاسیکل موسیقار کم ہیں اور صرف چند ایک نشانیاں باقی رہ گئی ہیں ۔ اس فن کو زندہ رکھنے کیلئے حکومت کو جلد از جلد کلاسیکل میوسیکل اکیڈمی کا سنگب بنیاد رکھنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں