لالی ووڈ میں بھی مافیا نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں ، یہاںہر دن جینے اور مرنے کے برابر ہے ‘ میرا

ہماری فلم انڈسٹری حسد ، بغض اور سازشوں کی منڈی ہے اورکسی کی کوئی عزت نہیں ‘ نامور اداکاری کی گفتگو

منگل 18 فروری 2020 10:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) نامور اداکار میرا نے کہا ہے کہ لالی ووڈ میں بھی مافیا نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں ، یہاںہر دن جینے اور مرنے کے برابر ہے ۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے میرا نے کہا کہ لالی ووڈ ہرگز مافیا سے پاک نہیں ہے بلکہ یہاں بھی مافیا نے اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں ، یہ حسد ، بغض اور سازشوں کی منڈی ہے اورکسی کی کوئی عزت نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہاں کام کرنے والوں کی پہچان ہی نہیں کی جاتی ۔ میں تو یہ کہوں گی کہ فلم انڈسٹری میں ہر دن جینے اور مرنے کے مترادف ہے اور یہ بڑی اذیت ہوتی ہے ۔ میرا نے کہا کہہ ہماری فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا نہیں ہے سب کے اپنے اپنے مفادات ہے ، آپ کے منہ پر آپ کے ساتھ ہوں گے ا ور آپ کے جاتے ہی اپنا وزن کسی اور کے پلڑے میں ڈال دیتے ہیں اور نہ صرف آپ کی برائیاں کرتے ہیں بلکہ آپ کے خلاف سازشیں بھی کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں