اداکارہ نرگس نے بہت ساری فلموں کی کاسٹ سے الگ کرایا ‘ خوشبو

اس کے باوجود خدا کی ذات نے مجھے بے پناہ کامیابیوں سے نواز ا ‘ انٹر ویو میں گفتگو

منگل 18 فروری 2020 10:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) فلموں اور اسٹیج کی نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ بے شمار فلموں میں کام کیا ہے لیکن ہر پراجیکٹ کے موقع پر میری راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ،اداکارہ نرگس نے مجھے بہت ساری فلموں کی کاسٹ سے الگ کرایا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں خوشبو نے کہا کہ دیگر کئی اداکارائیں بھی ہیں جو کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ مجھے کوئی پراجیکٹ ملے اورانہوں نے بھی مجھے فلموں کی کاسٹ سے الگ کرانے کی بھرپور کوششیں کیں ۔

اگر میری راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیں تو آج میری فلموں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی۔ خوشبو نے بتایا کہ ان دنوں لیجنڈ ہدایتکار سید نور کی فلم میں کام کر رہی ہے اور اپنے فن کے ذریعے ان لوگوں کو منہ توڑ جواب دوں گی جنہوں نے میرا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات نے ان کے حصے میں ناکامی اور میرے حصے میں کامیابی لکھی اور میرا شمار کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں