ڈراموں میں معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل ،پسے ہوئے طبقات کو موضوع بنانا ہوگا ‘ آغا جرار

نوجوان نسل کی تربیت کرنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی ‘ نامور رائٹر و ڈائریکٹر

منگل 18 فروری 2020 10:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) نامور رائٹر و ڈائریکٹر آغا جرار حیدر نے کہا ہے کہ ہمیں ڈراموں میں معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل خصوصاً پسے ہوئے طبقات کو موضوع بنانا ہوگا ، نوجوان نسل کی تربیت کرنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی اور اس پر سنجیدگی سے سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں آغا جرار نے کہا کہ میں نامور رائٹر خلیل الرحمان قمر کو اپنا استاد مانتا ہوں ، ان کی قربت میں رہ کر ان سے سیکھنے کی جستجو میں رہتا ہوںاور وہ بھی بڑی شفقت سے میری رہنمائی کرتے ہیں۔

آغا جرار نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ آپ قلم اٹھائیں اور کسی پراجیکٹ کا سکرپٹ تیار ہو گیا بلکہ اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے اور آج کے دور میں ناظرین کو ایک گھنٹے ٹی وی کے سامنے بٹھا کر رکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے پاکستان کو مہذب اور ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرانا ہے تو ہمیں اپنی نوجوان نسل کی تربیت شروع کرنا ہو گی اور اس کیلئے حکومتی سرپرستی نا گزیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں