عمر شریف کی صاحبزادی کی موت غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ سے ہوئی

منگل 18 فروری 2020 23:53

عمر شریف کی صاحبزادی کی موت غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ سے ہوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) اداکار عمر شریف کی صاحبزادی کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔ عمر شریف کی صاحبزادی کی موت غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ سے ہوئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق حرا شریف کے گردے کی پیوند کاری 2 ہفتے قبل آزاد کشمیر میں کی گئی ۔ عمر شریف کے صاحبزادے نے ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے درخواست پر کارروائی شروع کردی ۔ گردوں کی غیرقانوی پیوند کاری میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکٹر فواد ممتاز نے ٹرانسپلانٹ کیا ۔ ٹرانسپلانٹ کے بعد حرا شریف کی طبیعت بگڑی جس پر ان کو بحریہ ہسپتال منتقل کیاگیا تھا ۔ ڈاکٹر فواد ممتاز نے گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کے لئے 34لاکھ روپے ہتھیائے ۔ ڈاکٹر فواد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں