ندا نوازکے گانے’’اکھاں دیاں نیندراں‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا

گانے کو گلوکار آصف نے گایاہے ،جلد سوشل میڈیا پرریلیز کیا جائیگا

ہفتہ 22 فروری 2020 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) معروف ماڈل و اداکارہ ندا نواز پر فلمائے گئے ویڈیو سونگ’’اکھاں دیا نیندراں‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کو گلوکار آصف نے گایاہے ۔ایک ملاقات کے دوران ندا نوازنے بتایاکہ ان کے اس نئے گانے کا ٹیزر گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیاہے جسے بیحد پذیرائی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ندا نوازنے بتایاکہ ان دنوں وہ مختلف ویڈیو سونگ ،ریمپ واک اور شارٹ سٹوری ڈراموں میں کام کررہی ہیں اور کسی بڑے پراجیکٹ کے انتظار میں ہیں ان دنوں مختلف پروڈیوسرز سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں جیسے ہی فائنل ہوا انشاء اللہ جلد کسی بڑی سیریل میں بھی نظر آئوں گی۔ندا نوازنے مذید کہاکہ ان کے اس نئے گانے کو جلد سوشل میڈیا پرریلیزکردیا جائیگا انہیں امید ہے کہ ان کے سابقہ گانوں کی طرح اس نئے گانے میں بھی ان کی ماڈلنگ و سراہا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں