سپرسٹار پروڈکشن نے مارچ میں’’پاکستان فیشن‘‘سیزن 4 منعقد کرنے کا اعلان کردیا

اس سے قبل تینوں سیزن عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں چوتھا سیزن تفریح سے بھرپورہوگا،عظمیٰ چوہدری

ہفتہ 22 فروری 2020 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) سپرسٹارپروڈکشن نے ’’پاکستان فیشن‘‘ سیزن تھری کی کامیابی کے بعدسیزن 4 کا انعقادکا اعلان کردیا۔ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے سپرسٹار پروڈکشن کی سی ای اوعظمیٰ چوہدری نے بتایاکہ اس سے قبل ان کے تینوں سیزنز نے بیحد عوامی پذیرائی حاصل کی اور ہمارے سپانسرز اور ڈیزائنرز بھی ہماری کارکردگی سے خوش ہوئے اس لیئے ہم نے اس کے سیزن 4 کے انعقادکا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ چوہدری نے بتایاکہ اس نئے سیزن کو وہ مارچ میں منعقد کررہے ہیں جس کے لیئے وینیو کا اعلان جلد کردیا جائیگا اس نئے سیزن میں اس بار ہمارے سابقہ ڈیزائنرز کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل برانڈز بھی شامل کئے جائیں گے اور ہمارے ماڈلزکی حوصلہ افزائی کے لیئے پاکستان کی ٹاپ ماڈلز بھی بطور گیسٹ اس میں شریک ہوں گی۔عظمیٰ چوہدری نے بتایاکہ حسب روائت اس نئے سیزن میں ماڈلز کی ریمپ واک ،گلوکاروں کے بھنگڑے ،ایوارڈز اور ڈانس پرفارمنسز شامل کی جائینگی جو حاظرین کی تفریح طبع کی خاطرہوگی۔عظمیٰ چوہدری نے مذیدبتایاکہ اس سیزن میں ان کے ساتھ ایونٹ آرگنائزر فرحان خان اور ملک آصف شہزد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں