ہمارے معاشرے میں برداشت کی قوت ختم ہوتی جا رہی ہے ‘ احسن خان

ہر شخص خود میں تبدیلی لائے ،معاشرے میں سدھار آنا شروع ہو جائیگا‘ انٹر ویو

جمعہ 28 فروری 2020 11:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں برداشت کی قوت ختم ہوتی جا رہی ہے ،ہر شخض خود میں تبدیلی لائے معاشرے میں سدھار آنا شروع ہو جائے گا۔ ایک انٹر ویو میں احسن خان نے کہا کہ دوستوں اور عزیز و اقارب کو آپس میں ملاقات کیلئے ملنے کا بہانہ تراشنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اس سے ہم نہ صرف ایک دوسرے کے دکھ اور تکالیف سے آگاہ ہو سکیں گے بلکہ اپنے لئے وقت نکالنے سے ڈپریشن بھی ختم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ مصنوعی ہے جو اچھا رجحان نہیں ہے ۔ ہمیں صرف ایک دوسرے سے فائدے کے لئے نہیں ملنا چاہیے ۔ بے غرض دوستی اور رشتے بڑے پائیدار ہوتے ہیں اور یہ مشکل وقت کسی بھی شخص کا بڑا آسرا ہوتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں