انسان میں جو اپنی صلاحیتیں ہیں اس کو آزمانہ چاہیے ‘ عارف لوہار

میرے لئے آئیڈیل مگر میرے استاد ماسٹر جمیل تھے ،تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 28 فروری 2020 11:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ انسان میں جو اپنی صلاحیتیں ہیں اس کو آزمانہ چاہیے ،کسی سے متاثر ہو کر گانا کوئی بری بات نہیں مگر اس کی نقل کرنا کسی طور پر بھی مناسب نہیں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فن ایک ایسا سمندر ہے اور اس پر مکمل عبور حاصل کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ۔

(جاری ہے)

موسیقی میں میرے آئیڈیل میرے والد تھے مگر میرے استاد ماسٹر جمیل تھے اور یہ ایسے استاد تھے جو تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ استاد سے تربیت کے بعد آگے فنکار کا اپنا کام شروع ہو جاتا ہے اور میں نے ان لوگوں کو ہی کامیاب دیکھا جنہوں نے استادوں سے تربیت حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات نے ہر انسان میں کوئی نہ کوئی خوبی اور صلاحیت دی ہوتی ہے جس سے آشنا ہونا اور اسے آزمانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں