پولیس ٹیم کا رات گئے سٹیج کی معروف اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر مبینہ چھاپہ

خواتین سے بدتمیزی کی اور گھر سے تین لاکھ کی نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء اٹھا کر ساتھ لے گئے ہیں،ادکارہ کا الزام ،وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری کارروائی کی اپیل

جمعہ 3 اپریل 2020 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) پولیس کی ایک ٹیم نے رات گئے سٹیج کی معروف اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر چھاپہ مارا، جس کے بعد پولیس واپس چلی گئی، چھاپے کے حوالے سے سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے چھاپے کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی اور گھر سے تین لاکھ روپے کی نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء اٹھا کر ساتھ لے گئے ہیں، ہنی شہزادی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں