بغیر تعطل کے فلمیں بننے سے ہی فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو سکتا ہے : حیدر سلطان

پیر 6 جولائی 2020 20:19

بغیر تعطل کے فلمیں بننے سے ہی فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو سکتا ہے : حیدر سلطان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ بغیر تعطل کے فلمیں بننے سے ہی فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو سکتا ہے،فلم انڈسٹری کو حال ہی میں نئی چہروں کی کھیپ میسر آئی ہے جو اطمینان بخش ہے اورسب نے اپنے کیرئیر کا آغاز کامیابی سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ حالیہ برسوںمیں فلمیں بننے کی تعداد بڑھی ہے جس سے انڈسٹری کو سہارا ملا ہے لیکن بغیر انڈسٹری کا بحران دور کرنے کے لئے زیادہ تعداد میں اور بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہی آواز بلند کی ہے کہ اردو کے ساتھ پنجابی فلمیں بھی بنائی جائیں تاکہ ایک توازن بر قرار رہے ۔ بہت سے لوگ پنجابی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ بار بار اس بارے میں پوچھتے بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں