eآج کی فلموں کی موسیقی کا بہت برا حال ہے، ترنم ناز

اتوار 9 اگست 2020 18:51

, لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) گلوکارہ ترنّم نازنے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں سے موسیقی ملکہ ترنّم نورجہاں کے ساتھ ہی چلی گئی تھی۔ آج کی فلمی موسیقی کا بہت برا حال ہے۔ موسیقاروں کے نام سے بھی کوئی واقف نہیں ہوتا۔ کوئی اگرمیری بات سے ناراض ہوتا ہے توہوجائے۔

(جاری ہے)

ترنم نازنے بتایا کہ میں وہ واحد گلوکارہ ہوں، جس نے ملکہ ترنم نورجہاں کی باقاعدہ شاگردی اختیارکی۔

ترنم نازنے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان میں فن کاروں کی قدرنہیں کی جاتی، اس لئے فیملی میں سے کوئی شوبزنس کی طرف نہیں آیا میری کوشش ہوتی ہے کہ میں عمدہ گیت ہی گاؤ اور اب تک میرا ریکارڈ بھی ہے کہ جتنے بھی گیت گائے ہیں ان سب کو بہت زیادہ پزیرائی ملی ہے جس کی بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں