Vمایا علی کی 3 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی

اتوار 9 اگست 2020 18:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے جلد چھوٹی اسکرین پر واپسی کا اعلان کردیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ کے اسکرپٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چھوٹی اسکرین پر واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر انجم شہزاد کے ساتھ ڈرامہ سائن کر لیا ہے۔مایا نے بتایا کہ وہ اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ اس پراجیکٹ کو آئی ڈریم پروڈیوس کر رہا ہے جسے نجی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ مایا علی کا آخری ڈرامہ ’صنم‘ تھا جو 2017 میں نجی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں