qمعروف فلمسازمہراسلم فلم’’مہربلو‘‘کا ٹائٹل رول اداکریں گے

اتوار 9 اگست 2020 18:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) معروف فلمسازمہراسلم فلم ’’مہربلو‘‘میں پہلی باربڑی سکرین پرجلوہ گرہورہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق ایورگرین موویزکے روح رواں معروف فلمسازمہراسلم جنہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کوبے شمارسپرہٹ فلمیں دی ہیں ،جھلک،ہوس اورقیدی یارکے علاوہ بے شمارفلمیں پرڈیوس کرچکے ہیں ،ان کی فلم پترغنڈے دا سنسرشدہ ہے جس کے ڈائریکٹرباسوچودھری ہیں ،ان کی ایک فلم ’’یارانہ پنجاب دا‘‘بھی مکمل ہوچکی ہے ،مہراسلم کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنی فلم کوریکارڈٹائم میں مکمل کرتے ہیں،اور یہ دونوں فلمیں سینما کھلتے ہی ریلیزکردی جائیں گی،مہراسلم کی اگلی فلم ’’مہربلو‘‘جس کی کاغذی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور ان کی لوکیشن فائنل کی جارہی ہے ،اس فلم کا میوزک تقریبا مکمل ہوچکا ہے ،اور جلدہی مہربلوکی عکسبندی کا باقاعدہ آغازکردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں