تھیٹرز پر عائد ایکسائز ٹیکس 17 سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کا عندیہ

تھیٹر ڈرامے کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر 2 گھنٹے کردیا گیا ہے جبکہ سینما میں مکمل فلم دکھائی جائے گی

جمعرات 13 اگست 2020 11:33

تھیٹرز پر عائد ایکسائز ٹیکس 17 سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کا عندیہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) صوبہ پنجاب کے تھیٹرز پر عائد ایکسائز ٹیکس کو 17 سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا جائیگا، اس فیصلے کا اطلاق رواں ماہ کی 10 تاریخ سے ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تھیٹر ڈرامے کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر 2 گھنٹے کردیا گیا ہے جبکہ سینما میں مکمل فلم دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کیلئے وقت کی قید نہیں ہوگی۔بتایاگیا ہے کہ پنجاب آرٹسٹس اینڈ پروڈیوسرز تھیٹر ایسوسی ایشن کے قیصرثنااللہ اور راشد محمود پر مشتمل 2 رکنی وفد نے گزشتہ روز سیکرٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) عثمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد قیصر ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں