اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںاداکارہ چندا علی کی دو سال بعد لاہور واپسی ، الفلاح تھیٹر میں پرفارمنس ..

اداکارہ چندا علی کی دو سال بعد لاہور واپسی ، الفلاح تھیٹر میں پرفارمنس شروع کر دی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) اداکارہ چندا علی کی دو سال بعد لاہور واپسی ، الفلاح تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ” مرچی “ میں پرفارمنس شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ چندا علی پنجاب کے مختلف شہروں میں اسٹیج ڈرامے کرنے کے بعد دو سال کے وقفے سے دوبارہ لاہور آکر ڈامے کرنے لگی ۔

(خبر جاری ہے)

ان کو پروڈیوسر ارشد چوہدری نے اپنے اسٹیج ڈرامے ” مرچی “ میں کاسٹ کر لیا ہے ۔ ڈرامے میں اداکارہ چندا علی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامہ بینوں سے خوب داد حاصل کی ۔ ڈرامہ ” مرچی “ کی دیگر کاسٹ میں صائمہ خان ، ماہ نور ، پریا خان ، افتخار ٹھاکر، نسیم وکی ، سردار کمال ، ظفری خاں اور کرن شہزادی سمیت دیگر شامل ہیں ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں